سردار پٹیل کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ سردار پٹیل کی برسی کے موقع پر انہیں عقیدت پیش کرتا ہوں اور بتایا کہ قوم کو متحد کرنے میں ان کی کوشش ناقابل فراموش ہیں ۔ ہندوستان کے مرد آہن سردار پٹیل نے چھوٹی چھوٹی ریاستوں اور رجواڑوں کو ضم کرکے ملک کو متحد کیا تھا ۔ ان کی موت 1950 میں آج ہی کے دن قلب پر حملہ کے باعث ہوئی تھی ۔