سردار پٹیل کو انگلش بار کو مدعو کئے جانے کی صدسالہ تقریب کا اہتمام

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو لندن کے بار کو مدعو کئے جانے کے سو سال کی تکمیل کے موقع پر خصوصی یادگاری تختی کی رونمائی کی ہے۔ یو کے اٹارنی جنرل ڈومینک گریووکے ساتھ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے سلطنت متحدہ رنجن متھائی کل شام مڈل ٹیمپل میں منعقدہ خصوصی ایونٹ میں شریک ہوئے ۔ مڈل ٹیمپل لندن کے چار ’اِنزآف کورٹ ‘ میں سے ہے جسے خصوصی طورپر اختیار حاصل ہے کہ اپنے ارکان کو بیرسٹرس کے طورپر انگلش بار کو مدعو کرے۔

لارڈ سوراج پال برطانوی مڈلینڈز میں
دوسرے امیر ترین شخص
لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لارڈ سوراج پال کی دنیا بھر میں بڑھتی فولاد اور انجینئرنگ کی دولت یعنی ’کپارو گروپ ‘ نے فیملی کی دولت کو دو بلین پاؤنڈ تک پہونچادیا ہے جس نے اُنھیں برطانوی مڈلینڈز میں دوسرا امیر ترین شخص بنادیا اور اس ملک کے اُمراء میں شامل کردیا ہے ۔ فیملی کی ملکیت والی کمپنی نے اپنے نفع کو پچاس ملین پاؤنڈ سے زائد بتایا ہے جبکہ 921 ملین پاؤنڈ کی خریداریاں کی گئیں۔ برمنگھم پوسٹ کے مطابق لارڈ سوراج کو مڈلینڈز خطہ میں 50 امیر ترین شخصیتوں کی سالانہ فہرست میں دوسری پوزیشن دی گئی ۔