حیدرآباد۔/22اپریل، ( پی ٹی آئی) سرخ صندل کی اسمگلنگ کو روکنے اور جنگلاتی وسائل سے متعلق دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے حکومت آندھرا پردیش نے موجودہ قانون کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات پی رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ اسمگلرس اور دیگر جنگلات کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوںکو روکنے کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔