سرحد کے قریب پاکستانی اسمگلر ہلاک بی ایس ایف کی کارروائی

امرتسر 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک سرحد کے قریب امرتسر کے اجنتا گاؤں میں بی ایس ایف نے ایک پاکستانی اسمگلر کو گولی مار دی جو کہ 24 کیلو ہیروئن اپنے ساتھ لایا تھا۔ ڈی آئی جی بارڈر سکیوریٹی فورس آر پی ایس جیسوال نے بتایا کہ ایک پاکستانی ماجھمین میں بارڈر آؤٹ پوسٹ سے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہورہا تھا کہ اُسے خودسپرد ہوجانے کیلئے کہا گیا لیکن اس نے وارننگ کو نظرانداز کردیا اور ہندوستانی علاقہ میں آگے بڑھتے ہوئے بی ایس ایف پر فائرنگ کردی۔ بی ایس ایف کی جوابی فائرنگ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جس کی تحویل سے 20 کیلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ مارکٹ میں اس کی مالیت 120 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔