حیدرآباد۔/27 فروری، ( سیاست نیوز) سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی اور ملک کے تازہ حالات کے پیش نظر ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے اہم اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔ پارٹی کے کارگذار صدر مسٹر کے ٹی آر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سے ٹی آر ایس پارٹی کے پارلیمنٹری حلقوں میں اجلاس منعقد ہونے والے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی حلقوں میں منعقد ہونے والے اجلاس کو جو یکم مارچ سے طئے کیا گیا تھا ، اب آئندہ اجلاس کی تاریخ کو پارٹی کے صدر کے سی آر سے رابطہ و مشورہ کے بعد ہی طئے کیا جائے گا۔