سرسہ ( ہریانہ ) 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ جس دن وزیر اعظم نے ملک کو سب کچھ معمول پر لانے کا تیقن دیا تھا اسی دن سے یہ فائرنگ چل رہی ہے ۔ انہوں نے ہند ۔ چین سرحد پر در اندازی کے واقعات پر بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نے در اندازی واقعہ کو ہندوستان کے دورہ پر آئے ہوئے چین کے صدر ژی جن پنگ کے ساتھ بات چیت میں نہیں اٹھایا ہے ۔