سرحد پر جنگ بندی کو یقینی بنانے پر زور

نئی دہلی 22جون (سیاست ڈاٹ کام ) جامع مسجد کے شاہی امام مولانا احمد بخاری نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اپنے منصب اور اثر ورسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے عسکریت پسندوں اور حریت رہنماؤں کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں میں نے عسکریت پسند نوجوان ،کشمیری رہنماؤں، پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت مہینہ میں جنگ بندی اور مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

خاتون آئی ٹی پروفیشنل کیساتھ غلط برتاؤ
ڈرائیورکو خدمات سے ہٹا دیاگیا:اوبیر
ترواننتاپورم 22جون (سیاست ڈاٹ کام ) کیب کمپنی اوبیرنے آج کہا ہے کہ کمپنی نے ایک ڈرائیور کو خدمات سے ہٹادیا ہے جس نے مبینہ طور پر یہاں ٹکنو پارک میں ایک خاتون آئی ٹی پروفیشنل کے ساتھ غلط برتاؤ کیا تھا۔ اس کو ہٹانے کا فیصلہ اس سلسلہ میں ایک داخلی جانچ پر مبنی ہے ۔ کمپنی نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ ڈرائیور کی جانب سے اس نوعیت کے رویے کے لئے اوبیر ایپ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ انتہائی پریشان کن قرار دیا گیا ہے ۔