پالن پور ۔ یکم / اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شہری کو گجرات پولیس نے ضلع بنساس کانٹھا میں واؤ کے قریب بین الاقوامی سرحد پر پکڑلیا جب وہ سرحد پار کرکے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوا تھا ۔ اس شخص نے اپنی شناخت 24 سالہ کوہارا بھیل کی حیثیت سے کرائی ۔ کل شام وہ سرحد پر پلر نمبر 995 کے قریب سرحد عبور کرنے کے بعد پیدل چلتا ہوا ہندوستانی علاقہ میں تقریباً 20 کیلو میٹر اندر پہونچ چکا تھا ۔