سرحد پار فائرنگ کے متاثرین کو 5 لاکھ روپئے معاوضہ

نئی دہلی ۔ 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں ہند ۔ پاک سرحد کے پاس سرحد پار فائرنگ کے متاثرین کو بالکلیہ پہلی مرتبہ پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا جو اسی طرح کی ادائیگی ہے جسے دہشت گردی یا بائیں بازو کی انتہاء پسندی والے تشدد کے سبب مرنے والوں کے لواحقین کو دیا جاتا ہے۔ فی الحال سرحد پار فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینی اجلاس نے آج منظوری دیتے ہوئے 3 لاکھ روپئے کے موجودہ معاوضہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپئے کردیا۔ دفتر وزیراعظم کے مملکتی وزیر جیتندر سنگھ نے اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا یہ تاریخی فیصلہ ہے اس سے پیام ملتا ہیکہ مرکز کو متاثرین کی فکر ہے۔