جموں 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے 77 مکینوں نے آج ایل او سی کے پار والی بس کے ذریعہ سفر کیا تاکہ لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اپنی رشتہ داروں سے مل سکیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے 48 مکین جموں و کشمیر میں براہ پونچھ ۔ راولکوٹ بس سرویس کے ذریعہ یہاں پہونچے۔ ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کے 22 افراد ایل او سی بس کے ذریعہ واپس ہوئے اور اسی طرح ہندوستان سے 6 افراد نے مقبوضہ کشمیر کی طرف سفر کیا۔