جموں ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل بارڈ آؤٹ پوسٹس پر چھوٹے چھوٹے ہتھیاروں سے فارئنگ کردی ۔ بی ایس ایف نے بھی اس کا موثر جواب دیا۔ پاکستانی رینجرس نے ارینا سب سیکٹر میں تقریباً 3 چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے رات شب 9 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ تاہم سرحدوں کی نگرانکار بارڈر سیکوریٹی فورس نے بھی فی الفور حرکت میں آتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ یہ سلسلہ صبح 3 بجے تک جکاری رہا ۔ تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستانی رینجرس نے نصف درجن سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔قبل ازیں 25 جنوری کو امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے عین قبل پاکستانی رینجرس نے جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی لیکن بی ایس ایف کے انداز شکن جواب پر فائرنگ کی آوازیں خاموش ہوگئیں۔
جیل میں ایک قیدی کی تحویل سے موبائیل فون دستیاب
فرید آباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع جیل میں اچانک تلاشی کے دوران قیدیوں کی تحویل سے ایک موبائیل فون اور 2 سم کارڈس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ جیل میں تلاشی لینے پر ایک قیدی دیپک کی تحویل سے ایک موبائیل فون 2 سم کارڈس کے ساتھ دستیاب ہوئے ۔ ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔