نئی دہلی۔28 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان او ربنگلہ دیش میں سرحدی علاقوں میں قائم کئے گئے ہاٹ بازاروں کے مقامی زندگی پر مثبت پڑنے والے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔پچھلے دنوں تریپورا کے دارالحکومت اگرتلہ میں ہند۔بنگلہ دیش مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا۔ دونوں فریقین نے سرحدی ہاٹ بازاروں کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ذریعہ معاش پر مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔میٹنگ میں چار سرحدی ہاٹ بازاروں کی دیکھ ریکھ اور ان کے کام کاج میں سدھار کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی چھ نئے سرحدی ہاٹ بازار بنائے جانے کے لئے ایک مقررہ مدت طے کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
بٹوارے کی دھمکی برداشت نہیں: بی جے پی
نئی دہلی۔28 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ کا ’ملک کے ایک اور بٹوارے کی دھمکی‘ والا بیان قابل مذمت ہے اور ایسے بیانات کو ملک برداشت نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظفر حسین بیگ نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’گائے اور بھینس‘‘ کے نام پر مسلمانوں کا قتل بند کریں، ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔