سرحدی صورتحال پیچیدہ نہ بنائیں ، چین کا مشورہ

بیجنگ ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اروناچل پردیش میں میک مہون لائن پر طویل ترین روڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے ہندوستان کے منصوبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس سے سرحدی تنازعہ کی قطعی یکسوئی سے قبل صورتحال پیچیدہ ہوجائے۔ وزارت خارجہ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ابھی حقائق کا تعین کرنا ہے۔ چین اور ہندوستان کے مابین ماضی قدیم سے سرحدی تنازعہ موجود ہے اور اس سے مؤثر طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ کرن ریجیجو نے کل بین الاقوامی سرحد کے قریب روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے منصوبہ کا ذکر کیا تھا۔