نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سکیوریٹی ایجنسیوں نے جموں و کشمیر میں مکمل سرحد پر چوکسی کی ہدایت دی ہے کیونکہ یہاں آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی مدد سے عسکریت پسند در اندازی کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو دو مسلسل حملوں کے بعد چوکسی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انٹلی جنس اطلاعات کے بموجب سرحد پار سے در اندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ان سب کوششوں کو آئی ایس آئی و پاکستانی فوج کی تائید حاصل ہے ۔