سرجیکل اسٹرائیکس کی دوسری سالگرہ ، بحریہ کا دو روزہ ایونٹ

ممبئی 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ نے ڈیفنس فورسیس کی جانب سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے سلسلہ میں 2016 ء میں انجام دیئے گئے سرجیکل اسٹرائیکس کی دوسری سالگرہ کی یاد میں ایک دو روزہ ایونٹ کا پروگرام بنایا ہے جس کا آغاز 29 ستمبر سے ممبئی اور گوا میں ہوگا۔ ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ ویسٹرن نیول کمانڈ کے تحت یہاں نیول ڈاک یارڈ پر منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں نمائشی اسٹالس اور ویڈیو والس ہوں گے۔ نیوی کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس ایونٹ میں داخلہ ٹائیگر گیٹ سے ہوگا۔