سربراہ پاکستانی فوج کا جادھو کی درخواست کا جائزہ

اسلام آباد ۔ /16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ پاکستانی فوج جنرل قمر جاوید باجوا ہندوستانی نژاد کلبھوشن جادھو جسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے ، کے خلاف ثبوتوں کا تجزیہ کررہے ہیں اور اس کی اپیل کا فیصلہ حسن و قبح کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ 46 سالہ جادھو نے جنرل باجوا کے اجلاس پر گزشتہ ماہ درخواست رحم پیش کی تھی ۔ آئی ایس آئی کے روابط عامہ کے بیان کے بموجب جو /22 جون کو جاری کیا گیا ہندوستانی بحریہ کے سابق عہدیدار نے فوجی عدالت مرافعہ کی جانب سے اس کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد درخواست رحم پیش کی ہے ۔ ترجمان جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل باجوا ثبوتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور جادھو کی اپیل کا فیصلہ کریں گے ۔