کٹھمنڈو۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج نیپال کے وزیراعظم پراچنڈا سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات بشمول دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات وزیراعظم پراچنڈا کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی ۔ جنرل راوت نے نیپال کی امن کارروائی کی ستائش کی۔