نئی دہلی ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ فوج جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کل جموں و کشمیر کا دورہ کرکے بے چینی سے متاثرہ آبادی میں صیانتی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ ان کے ایک روزہ دورہ سرینگر میں وادی کے دورافتادہ علاقوں جو خط قبضہ کے قریب واقع ہیں صیانتی صورتحال کا جائزہ بھی شامل ہے ۔ سینئر فوجی عہدیداروں اور مقامی کمانڈرس نے انہیں عسکریت پسندی کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ فوج کے ساتھ عوام کی جھڑپوں میں تاحال 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔