سربراہ تنظیم اسلامی تعاون ایاز مدنی کا دورہ مسجد اقصٰی

یروشلم ، 5 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) دنیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے آج یروشلم کی مسجد اقصٰی کا دورہ کیاجو شاذ و نادر ہوا کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں سے اس شہر کو آتے رہنے کی اپیل کی تا کہ اس مقدس مقام کے تعلق سے فلسطینی دعوؤں کوتقویت دی جاسکے۔ 57 قومی تنظیم اسلامی تعاون کے سکریٹری جنرل ایاز مدنی کا دورہ ایسے حساس وقت ہوا ہے جبکہ کئی ماہ سے اس مقدس مقام کے اطراف و اکناف کشیدگی اور تشدد کا ماحول دیکھنے میں آرہا ہے۔