سربراہ اجلاس کے خلاف پرامن احتجاج ختم G-20

بیونس آئرس ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے خلاف جمعہ کو احتجاج پر امن طریقے سے ختم ہوگیا۔احتجاج کرنے والے ارجنٹائن کے پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب پلازہ سے اب واپس جا رہے ہیں، جہاں وہ بیونس آئرس کے مختلف علاقوں سے احتجاجی مارچ نکالتے ہوئے آئے تھے ۔پلازہ ڈی میو کی ماؤں ( ارجنٹینا میں آمریت کے دوران 1970 ء اور 1980 ء کی دہائی میں لاپتہ بچوں کی ماؤں کو متحد کرنے والی ایک تنظیم ) کے ایک نمائندہ نے احتجاجی تقریر بھی کی۔پولیس اب بھی اپنے مسلح اور غیر مسلح گاڑیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود ہے اور پارلیمنٹ کی عمارت کے چاروں طرف باڑ کو ہٹایا نہیں گیا ہے ۔ارجنٹینا حکومت نے 2000 کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا۔اتنا ہی نہیں حکومت نے مظاہرین کے احتجاجی راستے کے ساتھ ساتھ دیگر راستوں کو بھی بند کردیا اور انہیں بکتر بند گاڑیوں کوتعینات کرکے اور باڑ لگاکر روک دیا۔مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوا اور تین گھنٹے میں ختم ہوگیا ۔ مظاہرین نے 9 جولائی ایونیو سے ارجنٹائن کانگریس پلازہ طرف بڑھے ۔ مظاہرین نے ’’نو گو ٹوجی 20 ، نو مرسی اینڈ آئی ایم ایف، گیٹ آؤٹ جی 20 گیٹ آؤٹ ‘‘ کے بیانرس اور پوسٹرس پکڑ ے ہوئے تھے ۔ارجنٹینا حکومت نے جمعہ کو ایک غیرکام کا دن ہونے کا اعلان کیا تھا۔