سراغ رسانی نہ ہوتی تو حملہ زیادہ شدید ہوتا

نئی دہلی ۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ میں فوج اور دہشت گردوں کی جھڑپ ہوئی جب کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گرد حملے ممکن تھا کہ زیادہ شدید ہوتے اگر محکمہ سراغ رسانی کی خبریں نہ ملی ہوتیں ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے پٹھان کوٹ کے اڈہ پر جن افراد نے حملہ کیا تھا اُن پر پاکستانی دہشت گرد ہونے کا شبہ ہے ۔ جس کی اطلاع محکمہ سراغ رسانی پہلے ہی فراہم کرچکا تھا ۔