سدی پیٹ میں 2کروڑ کے مصارف سے حج ہاوز کی تعمیر کا فیصلہ

ضلع کے 52عازمین حج کو تہنیت کی پیشکشی، ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔/18جولائی، (سیاست نیوز ) وزیرآبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں 52 عازمین حج کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غریب مسلمانوں کیلئے ڈبل بیڈ روم گھروں کی فراہمی اور سدی پیٹ میں ایک حج ہاوز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ میں 2 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک نیا حج ہاوز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو حیدرآباد کے بعد ریاست کا دوسرا حج ہاوز ہوگا اور کہا کہ حج ہاوز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ’’ ہم یہاں حاجیوں کا استقبال کریں گے ‘‘ ہریش راؤ نے عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ اس نئی ریاست کی ترقی و خوشحالی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاء کریں۔