سدی پیٹ میں کل مشاعرہ ٹی ہریش راؤ اور جناب عامر علی خاں کی شرکت

سدی پیٹ ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ 15 اکٹوبر ہفتہ 9 بجے شب ین جی اوز بھون گاندھی چوک زیر نگرانی سید مسکین احمد منعقد ہوگا ۔ جس کا افتتاح ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر کریں گے جب کہ مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان ، محمد سلیم ایم ایل سی ہوں گے جب کہ اعزازی مہمان راج نرسو ، اطہر پٹیل ، عارف سلطان ، غوث محی الدین صدر تنظیم المساجد ، معید خاں ٹی آر ایس قائد ہوں گے ۔ صدارت غوث محی الدین کریں گے ۔ محمد شہید خاں کے بموجب اس موقع پر اقلیتی طبقہ کے نو منتخب ارکان بلدیہ جاوید ، وزیر ، معز الدین ، اطہر پٹیل وائس چیرمین کی انجمن کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کی جائے گی ۔ مشاعرہ میں کل ہند شہرت کے حامل شعراء حامد بھنساولی ، احمد نثار اندوری ، صفیان قاضی ، فیروز شیدا ، محترمہ رانا تبسم ، محترمہ مہک کرانوی کے علاوہ شکیل حیدر ، کوکب ذکی ، شیخ نعیم ، چچاپالموری ، عارف صیفی ، فیاض علی سکندر وغیرہ شرکت کریں گے ۔ محمد عبدالصبور ، خواجہ پاشاہ ، حمید نے سدی پیٹ کے روایتی سالانہ یادگار مشاعرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔