آج سے کارکردگی کا آغاز ، ریجنل پاسپورٹ آفیسر وشنووردھن کا بیان
حیدرآباد۔19ستمبر(سیاست نیوز) سدی پیٹ اور کھمم کے صدر ٹپہ خانہ میں قائم کئے گئے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر 20ستمبر سے پاسپورٹ سیوا کیندر کے طرز پر کام کریں گے اور روزانہ کے اساس پر پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر ای۔ وشنو وردھن ریڈی آئی ایف ایس نے آج جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتا کہ سابق میں ان POPSKs میںدرخواست کے ادخال کے بعد 7تا10 دن میں درخواست کی یکسوئی کا عمل شروع کیا جاتا تھا لیکن اب وزارت خارجہ کی جانب سے ان دونوں پوسٹ آفس پر جہاں پاسپورٹ درخواستوں کی وصولی عمل میں لائی جا رہی ہے جس دن درخواست داخل کی جائے گی اسی دن اس کی یکسوئی کا عمل شروع کردیا جائے گا اور ان POPSKs میں مکمل پاسپورٹ سیوا کیندر کے طرز پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھمم اور سدی پیٹ کے پوسٹ آفس میں موجود ان پاسپورٹ سیوا کیندر سے اطراف کے اضلاع کے درخواست گذار بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔