سدھو ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی ۔ 6 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو طبیعت بگڑ جانے پر خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اب ان کی صحت بہتر ہے اور انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ان کی حالت نازک ہوگئی تھی لیکن دعاؤں کی بدولت وہ صحتمند ہورہے ہیں ۔

بی ایس ایف کے دفتر میں آتشزدگی
نئی دہلی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھوٹے پیمانے پر آتشزدگی بی ایس ایف کے فضائی شعبہ کے دفتر کی عمارت میں بھڑک اُٹھی۔ تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ یہ واقعہ 12.17 بجے شب پیش آیا۔ 12 فائر ٹنڈرس فوری پہونچ گئے اور آگ کو بجھادیا۔ بی ایس ایف کے فضائی شعبہ کا یہ دفتر لودھی روڈ دہلی پر قائم ہے۔ اِس عمارت میں دفتر کا صرف ایک حصہ ہے۔ یہ عمارت آئی ٹی بی پی ہیڈکوارٹرس سے متصل واقع ہے۔