حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری قومی سی پی آئی مسٹر ایس سدھاکر ریڈی کا دوسری میعاد کیلئے بحیثیت جنرل سکریٹری سی پی آئی انتخاب عمل میں آیا ۔ پوڈیچری میں منعقدہ سی پی آئی کی قومی کانفرنس کے موقع پر سی پی آئی کی قومی عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا ‘ جس میں مسٹر ایس سدھاکر ریڈی دوسری میعاد کیلئے بحیثیت جنرل سکریٹری سی پی آئی منتخب ہوئے ۔ قومی سکریٹری سی پی آئی کی حیثیت سے سینئر قائد سی پی آئی مسٹر گروداس داس گپتا کو منتخب کیا گیا جبکہ ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک اور سینئر قائد سی پی آئی ڈاکٹر کے نارائنا کا بحیثیت رکن عاملہ ( سکریٹریٹ رکن) قومی سی ٖی آئی انتخاب عمل میں آیا ۔ اس دوران مذکورہ قائدین کے انتخاب پر سینئر قائد سی پی آئی تلنگانہ و سابق رکن پارلیمان مسٹر سید عزیم پاشاہ نے مسرس ایس سدھاکر ریڈی گروداس داس گپتا اور ڈاکٹر کے نارائنا کے علاوہ دیگر منتخبہ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔