بنگلورو ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کو بطور تحفہ ملنے والی لگژری گھڑی پر سیاسی تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ کانگریس ایم ایل سی وی ایس اگرپا نے کہا کہ سدارامیا کے پاس 70 لاکھ روپئے مالیتی اس گھڑی کے تعلق سے صرف تین راستے ہیں وہ اسے واپس کردیں ، یا ریاستی اثاثہ قرار دیں یا پھر ہراج کردیں۔