سداشیو امراپورکر چل بسے

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جواڈیکر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی کو ایک عظیم اداکار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق تھیٹر سے تھا اور بعد ازاں فلموں میں بھی انہوں نے اپنی خصوصی پہچان بنائی ۔ یاد رہے کہ پھیپھڑوں میں انفکشن کی وجہ سے سداشیوامرا پورکر دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ 64 برس کے تھے ۔ انہوں نے دو فلم فیر ایوارڈس حاصل کئے ۔ مشہور فلم اداکار سداشیو امرپورکر آج علالت کے بعد ہاسپٹل میں چل بسے۔