سدارامیا کابیل تنگڑی میں نیچرو پیتھی علاج

منگلورو۔17 جون ( سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا آج یوگا اور قدرتی علاج اسپتال پہنچ گئے جہاں وہ دو ہفتے تک زیر علاج رہیں گے ۔ سدارامیا کا شانتی ون ٹرسٹ اور سیتارامیا تول آدتیہ اور سابق وزیر صحت پرشانت شٹی نے استقبال کیا ۔ کانگریس کے چیف وہپ سابق وزیر اتایا چندرا جینت ‘ سابق رکن اسمبلی وسنت بنیرا بھی موجود تھے ۔