سخت گیر عناصر کی دھمکی، لندن میں مسلم تقریب منسوخ

لندن 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دائیں بازو کے سخت گیر انتہا پسندوں نے آئندہ اتوار کو مشہور و معروف لیگولینڈ ونسر پارک بند کرنے کیلئے مجبور کردیا ہے۔ مسلم ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن مسلمانوں کیلئے ایک تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انگلش ڈیفنس لیگ اور دیگر انتہا پسند گروپوں کی دھمکیوں کے بعد پولیس نے مسلم تنظیم کے منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس مقام پر اپنی تقریب منعقد نہ کریں اور اتوار کو یہ پارک بند رکھنے حکام کو ہدایت کی گئی ہے۔ لیکولینڈ ونسر پارک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ اس تفریحی مقام پر اجتماع کے خلاف بعض انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے پیش نظر آئندہ اتوار کو منعقد شدنی مسلم تقریب منسوخ کی جاتی ہے۔ اس مقصد کیلئے کرایہ کے طور پر وصول شدہ رقم واپس کردی گئی ہے۔