شمس آباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع چیرلہ گوڑہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹکنالوجی بزنس اسکول میں منعقدہ کنونشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے جی وی کرشنا ریڈی چیرمین جی وی کے فاونڈیشن نے شرکت کرتے ہوئے دو سالہ کورس کی تکمیل پر طلباء کو اسنادات پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ سخت تعلیم اور محنت کے ذریعہ انسان زندگی میں کامیاب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے دھیرو بھائی امبانی اور خود کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غریب گھرانہ سے تعلق رکھنے والے تھے زندگی کو چیالنج کے طور پر لیتے ہوئے آگے بڑھتے گئے اور آج ترقی کی منزلوں کو چھو چکے ہیں ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ ان کا مستقبل بہتر ہے وہ ایک ہندوستان کے ٹاپ بزنس اسکول میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ بھی ایک چیلنج کے طور پر زندگی کو آگے بڑھاتے ہوئے کامیاب ہو کر اپنا اور اپنے ماں باپ اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکتے ہیں ۔ کمل ناتھ رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ IMT بزنس اسکول نے چار سال میں حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ سفر طئے کیا ۔ اس کالج میں ہر ایک طالب علم کو پلیسمنٹ فراہم کیا جارہا ہے ۔ دنیا بھر سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے آفرس آرہے ہیں ۔ ہال ہی میں 70 کمپنیوں نے پلیسمنٹ کا موقع فراہم کیا ہے ۔ حیدرآباد کے علاوہ غازی آباد میں بھی بزنس اسکول کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔ آج کے جدید دور میں روز بہ روز ٹکنالوجی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جس سے سبقت بڑھتی جارہی ہے ایسے دور میں اس اسکول کے تمام طلباء بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وی پانڈو رنگاراؤ ڈائرکٹر IMT بزنس اسکول نے طلباء میں اسنادات تقسیم کئے اور انہیں عہد کرایا ۔۔