احمدآباد۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پٹیل برادری کے 32سالہ مہلک کی جو مبینہ طور پر پولیس حوالات میں ہلاک ہوا تھا ‘ جب کہ وہ کوٹہ کے مطالبہ پر پُرتشدد احتجاج میں شرکت کررہا تھا ‘ اسے گرفتار کرلیا گیاتھا ۔ سویتانگ پٹیل کا جلوس جنازہ اس کے مکان ماتروشکتی سوسائٹی باپو نگر سے 8.25بجے صبح روانہ ہوا ۔ اُس کی ماں پربھا بین اور بہن پاٹھک جلوس میں شامل تھیں ۔سویتانگ پربھابین کا واحد بیٹا تھا اس لئے چیتاکو نذرآتش کرنے کا فرض ماں اور بہن نے ادا کیا ۔ بعدازاں پربھابین نے پریس کانفرنس کے دوران انصاف کیلئے جدوجہد کرنے کا عہد کیا ۔