ستیہ پال ملک جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں : بی جے پی لیڈر گگن بھگت 

سری نگر : جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے بی جے پی کے باغی لیڈر ڈاکٹر گگن بھگت کا کہنا ہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک ریاست کاوزیر اعلی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پال ملک کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا اور ان کی طرف سے پیش کی گئی وجوہات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔گگن بھگت نے کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک ستیہ کہتے ہیں کہ جس میں ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کیلئے مکتوب فیکس کرنے کی کوشش کی تھی ۔اس دن عید میلاد النبی ﷺ ہونے کے باعث راج گھر کے تمام ملازمین تعطیل پر تھے ۔

بی جے پی لیڈر گگن نے کہا کہ گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنا آئین کے مطابق صحیح فیصلہ نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، پی ڈی پی ڈ نیشنل کانگریس کے عظیم اتحاد سے خوف زدہ ہوگئے تھے ۔ اور ہمیں دہلی فون کر کے بتایا کہ ہمیں کسی طرح بچالو اور نتیجۃ اسمبلی کو اچانک اور فورا تحلیل کیا گیا ۔

گگن بھگت جنہوں نے ریاستی اسمبلی اچانک تحلیل کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گورنر ستیہ پال کو وزیر اعلی بننے کا شوق ہے ۔وہ توایک سیاستداں رہے ہیں ۔انہوں نے ابھی تک چار جماعتیں بدلی ہیں ۔