نئی دہلی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر ستیندر جین کی قیام گاہ پر پی ڈبلیو ڈی (پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ) کے تحت ’’آرکٹکٹس‘‘ کو بے ضابطہ و بے قاعدہ تقرر کرنے پر تازہ کیس‘‘ درج ہونے کے بعد ’’سی بی آئی‘‘ نے دھاوے کیے۔ علاوہ ازیں، پانچ مزید مقامات بشمول پی ڈبلیو ڈی عہدیداروں اور خانگی افراد کے رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ جین پہلے ہی رقومات کی بے قاعدگیوں کے کیس میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ ’’جین‘‘ نے ’’ٹوئٹ‘‘ میں سی بی آئی کے چھاپوں کی توثیق کی۔ سی بی آئی نے ابتدائی تحقیقات والا کیس درج کیا تھا جس میں جین نے 24 آرکٹکٹس کو ’’ہائر‘‘ کیا تھا جو پی ڈبلیو ڈی کاموں کا سابق میں کوئی تجربہ نہیں رکھتا اور ان 24 آرکٹکٹس کو ایک ایجنسی سے حاصل کیا گیا تھا۔