ستیم کے بانی راجو اور دیگر کے خلاف سیبی کی شکایت درج

حیدرآباد ۔ /7 اگست (سیاست نیوز)سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی ) نے ستیم کمپیوٹر سرویس کے سابق سربراہ رام لنگم راجو ، ان کے بھائی راما راجو اور دیگر کے خلاف دو شکایتیں درج کروائی ہیں۔ اکاونٹ دھوکہ دہی کے سلسلہ میں سیبی نے قبل ازیں بھی اس کمپنی پر 1849 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا تھا اور 14 سال کیلئے مارکٹ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔