ستیم کیس پر آج عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد۔/8اپریل ، ( پی ٹی آئی) ستیم کیس جس کی سی بی آئی نے تحقیقات کی کل خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا۔ ملٹی کروڑ کے ستیم کمپیوٹر سرویسس لمیٹیڈ اسکام کا پتہ چلاتے ہوئے تحقیقات کی گئی تھیں۔ گزشتہ 9مارچ کو سماعت کے دوران خصوصی جج چکرورتی نے کہا تھا کہ وہ 9اپریل کو اپنے فیصلہ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر چیز واضح کردی ہے۔9اپریل فیصلہ کا آخری دن ہوگا۔ اس کیس کو ملتوی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عدالت کسی کو زیادہ انتظار کرانا نہیں چاہتی۔ اس اسکام کو دنیا کا سب سے بڑا اسکام قرار دیتے ہوئے 7جنوری 2009کو رونما ہونے والے اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کرائی گئی ہے۔