ستیم کیس ، کل عدالتی فیصلہ

حیدرآباد۔23جون( پی ٹی آئی) سابق ستیم کمپیوٹر سرویس لمٹیڈ کے کروڑہا روپئے کے اسکام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت 26جون کو اپنا فیصلہ صادر کرے گی ۔ خصوصی جج چکرورتی نے بتایا کہ 26جون کو فیصلہ کا اعلان ہوگا۔ عدالت میں ستیم کمپیوٹرس کے بانی اور سابق صدرنشین بی رام لنگاراجو ( اصل ملزم) اور دیگر 9ملزمین موجود تھے ۔