ستیم کمپیوٹرس کے بانی راما لنگا راجو کی عدالت میں حاضری

حیدرآباد 4 ااپریل ( پی ٹی آئی ) ستیم کمپیوٹرس کے بانی راما لنگا راجو اور ایک اور ملزم انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کردہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک مقدمہ میں آج عدالت میں پیش ہوئے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گذشتہ سال اکٹوبر میں یہ مقدمہ درج کیا تھا ۔ عدالت نے اس شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کی اور عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا جس پر آج یہ لوگ عدالت میں حاضر ہوئے ۔