حیدرآباد 13 نومبر ( پی ٹی آئی ) ستیم کمپیوٹرس کے بانی و سابق صدر نشین بی راما لنگا راجو اور دوسرے آج سیبی کی شکایتوں کے سلسلہ میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کی دو شکایتوں کے سلسلہ میں انہیں سمن جاری کئے تھے ۔ یہ شکایتیں سابقہ ستیم کمپیوٹرس میں دھوکہ دہی کے سلسلہ میں تھیں۔ عدالت نے اصل ملزم راجو اور دوسروں کو 20 ہزار روپئے کی ضمانت 22 ڈسمبر سے قبل پیش کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت اسی تاریخ کو مقرر کی ہے ۔