ستیم دھوکہ دہی ‘ کل عدالت کے فیصلے کا امکان

حیدرآباد 21 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو کو خاطی قرار دینے کے چند ہی دنوں بعد شہر میں ایک خصوصی عدالت امکان ہے کہ سابقہ ستیم کمپیوٹرس سروسیس لمیٹیڈ میں ہوئی دھوکہ دہی کے مقدمہ میں بھی امکان ہے کہ منگل کو اپنا فیصلہ سنائیگی ۔ راما لنگا راجو کو پہلے ایس ایف ایل او مقدمہ میں خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ ستیم کمپیوٹرس دھوکہ دہی مقدمہ گذشتہ چھ سال سے چل رہا ہے ۔ ستیم کے سابق صدر نشین راجو اور ان کے بھائی ستیم کے سابق ایم ڈی بی راما راجو اور اس کے سابق چیف فینانشیل آفیسر وی سرینواس و سابق ڈائرکٹر رام میانمپاٹی کو چھ ماہ جیل کی سزائیں دی گئی اور ان پر جرمانے عائد کئے گئے تھے ۔ معاشی جرائم سے متعلق ایک خصوصی عدالت نے 8 ڈسمبر کو یہ فیصلہ سنایا تھا ۔ عدالت کے حکمنامہ کو بعد میں معطل رکھا گیا تھا تاکہ ملزمین اس کے خلاف اپیل دائر کرسکیں۔ اب امکان ہے کہ ستیم کمپیوٹرس میں ہوئی دھوکہ دہی کے اصل مقدمہ میں بھی عدالت کی جانب سے منگل کو فیصلہ سنایا جائیگا ۔ اس کی سماعت مکمل ہوچکی ہے ۔