ستیم اسکام :عدالتی فیصلہ کو رامالنگا راجو کا چیلنج

حیدرآباد 5 مئی (پی ٹی آئی) ستیم کمپیوٹرس کے بانی و دیگر 9 افراد نے اپنے سابق آئی ٹی ادارہ میں حساب کتاب میں کروڑوں روپیوں کی دھاندلی و جعلسازی کے مقدمہ میں اُنھیں مجرم قرار دیئے جانے کے فیصلہ کو سیشنس کی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ حیدرآباد ہائیکورٹ نے راجو اور دیگر مجرمین کی طرف سے 30 اپریل کو دائر کردہ اپیل قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور اِس تاثر کا اظہار کیا تھا کہ اُن کی درخواست اِس عدالت میں قابل سماعت نہیں ہوگی اور سیشنس کی کسی عدالت سے رجوع ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اسکام کے سرغنہ راما لنگا راجو اور دیگر 9 مجرمین فی الحال چرلہ پلی سنٹرل جیل میں قید ہیں۔ گزشتہ روز انھوں نے میٹرو پولیٹن سیشنس جج کے اجلاس پر اپنی اپیل دائرکی تھی جس پر کل سماعت متوقع ہے۔