حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج ستیم کمپیوٹر کے بانی بی راما لنگا راجو اور دیگر کی دائر کردہ اپیلوں کو قبول کرنے سے انکارکردیا۔ راجو کے علاوہ 9 دیگرنے کئی کروڑ کی دھوکہ دہی مقدمہ میں سزا کے خلاف یہ اپیل دائر کی تھی جس میں عدالت سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ ٹرائیل کورٹ کے اس حکم کو کالعدم قرار دے۔ جسٹس ٹی سنیل چودھری نے درخواست گذاروں کو میٹرو پولیٹن سیشن جج سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔