ستیش ریڈی نیشنل سیفٹی کونسل کے نئے صدر نشین مقرر

حیدرآباد۔11مئی ( پی ٹی آئی) ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کے چیرمین ستیش ریڈی نیشنل سیفٹی کونسل کے نئے صدر نشین کی حیثیت سے مقرر کئے گئے ہیں ۔ وہ موجودہ صدرنشین وینو سرینواسن سے اس عہدہ کا جائزہ لیں گے جو جولائی 2011ء سے اس عہدہ پر فائز تھے ۔ وزارت محنت و روزگار نے نیشنل سیفٹی کونسل کی تشکیل کی تھی ۔یہ کونسل قومی سطح پر صنعتی مزدوروں اور محنت کشوں کے تحفظ کیلئے رضاکارانہ تحریک کو فروغ دیتی ہے اور ہندوستان میں مزدوروں کے تحفظ کو زندگی کا ایک حصہ بنانے کیلئے کام کرتی ہے ۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر میں ماہرانہ کوووورسیس اور ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔