واشنگٹن ۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیلاش ستیارتھی اور ملالہ یوسف زئی نے بین الاقوامی برادری کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ بے شک امن کے نوبل انعام کے مستحق تھے ۔ بچوں کیلئے لازمی تعلیم کی جد جدوجہد کا ملالہ نے اپنے انداز میں آغاز کیا اُس نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ۔ ملالہ یوسف زئی حالانکہ طالبان کے تشدد کا شکار ہوئی تھی اور کافی عرصہ تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہی لیکن قدرت کو اُس کے ہاتھوں سے کچھ اہم اور قابل تقلید کام کروانے تھے لہذا اُس کی عمر دراز کردی ۔ کیلاش ستیارتھی نے بھی بچپن بچاؤ آندولن کے تحت بچہ مزدوری کے خلاف انتہائی موثر مہم چلائی اور اس طرح ان دونوں کی مشترکہ کوششوں سے دُنیا کے کئی بلین بچے مستفید ہوئے ۔