خاتون کونسلر کے شوہر محمد قمر الدین کی ضلع ایس پی سے شکایت
کورٹلہ۔/31جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 15کی کونسلر محترمہ راضیہ سلطانہ کے شوہر جناب محمد قمر الدین نے 29جنوری کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کریم نگر کو پیش کردہ میمورنڈم میں سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ جگدیش کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ جناب محمد ضمیر الدین نے ایس پی کریم نگر کو ایس آئی کورٹلہ جگدیش کی جانب سے کی گئی گالی گلوج اور ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کی شکایت کی۔ انہوں نے کنٹراکٹر اور کمشنر بلدیہ کورٹلہ پر ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں جھوٹا کیس درج کروانے کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹر اور کمشنر بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے کی گئی شکایت پر پولیس کورٹلہ کی جانب سے انہیں حراست میں لینے اور ان کے خلاف دفعات 506، 427 پی پی ڈی سیکشن کے تحت کیس درج کرنے کی شکایت کی۔ جناب محمد قمر الدین جو وارڈ کونسلر 15محترمہ راضیہ سلطانہ کے شوہر ہیں، وارڈ کے عوام میں کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹر کی جانب سے انہیں اطلاع دیئے بغیر ان کے وارڈ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کی تختی کے نصب کئے جانے کے سلسلہ میں تعمیر شدہ گدی کو گرادیئے جانے پر کنٹراکٹر اور کمشنر بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کروائے جانے پر جناب محمد قمر الدین کو گرفتار کرکے جگدیش سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ نے تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا اور ان کے خلاف ناشائستہ الفاظ استعمال کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک عوامی نمائندہ کے ساتھ جن کی اہلیہ کونسلر وار والدہ محترمہ کوآپشن ممبر ہیں۔ ان کے ساتھ پولیس کے اس طرح کے ناشائستہ سلوک سے ان کے جذبات کو ٹھیں پہنچی ہے۔انہیں بے تحاشہ مار پیٹ کئے جانے اور ان کے خلاف 506، 427 دفعات لگائے جانے کے باوجود جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین کورٹلہ کی جانب سے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کئے جانے پر کورٹلہ کے مسلمانوں میں جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مکجلس بلدیہ کورٹلہ اور جناب محمد قمر الدین کے درمیان کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے الیکشن سے لیکر آج تک سرد جنگ چل رہی ہے۔ جناب قمر الدین جو ڈائنامک قائد ہیں ان کے بجائے ان کی والدہ محترمہ کو کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ بنایا گیا تھا۔ تب بھی محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے ٹی آر ایس پارٹی کے دباؤ میں آکر جناب محمد قمر الدین کو کوآپشن ممبر کورٹلہ بننے نہیں دیا تھا۔ آج پھر ایک بار مجلس بلدیہ کورٹلہ کے الیکشن میںایم آئی ایم کی تائید سے چیرمین پر فائز ہونے والے جناب شیلم وینو گوپال اور رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن کر جناب محمد قمر الدین کے خلاف پولیس اسٹیشن کورٹلہ میں کیس درج کرائے جانے کے باوجود جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ مسلمانوں کی ترقی کے سلسلہ میں بلند بانگ دعویٰ کرنے والی ایم آئی ایم کے صدر جناب محمد رفیع الدین کو مسلمانوں کے مفاد سے زیادہ انہیں اپنا عہدہ عزیز ہے۔