سب انسپکٹر ان پولیس کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں سات انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے اور 19 سب انسپکٹر آف پولیس کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے۔ مسٹر جی گنگادھر انسپکٹر رائے درگم کا تبادلہ گچی باؤلی ، مسٹر ایم رام بابو کا تبادلہ رائے درگم، ای سرینواس کا ایس آر ٹی شمس آباد سے ویمن پولیس آئی ٹی کاریڈور مسٹر ششانک ریڈی ڈی آئی مادھا پور سے شنکر پلی جی راجگوپال ریڈی مادھا پور ٹریفک II سے مادھا پور ٹریفک I ، وینو گوپال بالا نگر ٹریفک II سے سائبر کرائم ، ٹی نرسنگ راؤ کا مادھا پور ٹریفک I سے گچی باؤلی ٹریفکI پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 19سب انسپکٹرس کو انسپکٹرس کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں پوسٹنگ بھی مختص کردی گئی ہے۔

راشن اشیاء کی ہر ماہ پہلی تا
15 تاریخ تک تقسیم
حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) محکمہ سیول سپلائیز نے نئے اصلاحات کا عمل شروع کرتے ہوئے ضرورت مندوں تک راشن کی سربراہی کو یقینی بنانے اس نئے سال سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے 15 تاریخ تک اشیاء کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس بڑی تبدیلی میں ٹرانسپورٹیشن، کلوزنگ بیالنس اور ریلیز آرڈر کی تواریخ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمشنر سیول سپلائیز سی وی آنند نے کہا کہ آج سے ضرورتمندوں تک راشن کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے 15 تاریخ تک راشن کا حصول یقینی ہوجائے گا۔ محکمہ سیول سپلائیزکمشنر نے کہا کہ اس پالیسی پر جوائنٹ کلکٹرس کی خصوصی توجہ رہے گی۔