حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : (ایجنسیز ) : چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن اور جسٹس اے راجیشرا ریڈی پر مشتمل تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے منگل کو ایک سنگل بنچ کے فیصلہ کو منسوخ کردیا جس میں ریاست تلنگانہ میں سب انسپکٹرس کے رکروٹمنٹ پر حکم التواء جاری کیا گیا تھا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ چند امیدواروں نے ، جنہوں نے اس رکروٹمنٹ کے لیے ابتدائی تحریری ٹسٹ میں شرکت کی تھی ، چھ سوالات کو حذف کرنے اور امیدواروں کی ایک نظر ثانی فہرست کی اشاعت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔ سنگل جج بنچ نے ان درخواست گذاروں کے حق میں حکم جاری کیا تھا ۔ ڈیویژن بنچ نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں سب انسپکٹرس کا رکروٹمنٹ کرے ۔۔