سب انجینئرس جائیدادوں کے آن لائن ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پبلک ریلیشنس آفیسر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے اس بات سے مطلع کیا ہے کہ سب انجینئرس الیکٹریکلس کی جائیدادوں پر ریکروٹمنٹ کیلئے آن لائن ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اس کو 30-6-2016 تک توسیع دی گئی ہے ۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ آن لائن درخواستوں کے ادخال کے لیے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ویب سائٹ tssouthernpower.com اور tssouthernpower.cgg.gov.in ملاحظہ کریں ۔ جن امیدواروں نے درخواست داخل کردی ہے انہیں مزید درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تحریری امتحان کی تاریخ اور وقت کے متعلق کمپنی کی ویب سائٹ پر مطلع کیا جائے گا ۔۔