سبیتا اندرا ریڈی کا گن مین واپس طلب کرنے کافیصلہ

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے سابق وزیر داخلہ سیبتا اندرا ریڈی کے ایک سیکورٹی گن مین کو آج واپس طلب کرلیا اور اس ضمن میں انہیں ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم قواعد کے مطابق اس مکتوب پر سبیتا اندرا ریڈی کی دستخط ضروری ہوتی ہے جس کے بعد دستبرداری اختیار کرنے والے سیکورٹی گن مین کی طرف سے اس مکتوب کو اعلیٰ عہدیداروں کو پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اپنی سیکورٹی میں کمی پر برہم سبیتا اندرا ریڈی نے مکتوب پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اس مسئلہ پر ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا ارادہ ظاہر کی ہیں۔