سبیتا اندرا ریڈی سے مسلم وفد کی ملاقات

درگاہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے رقمی منظوری پر اظہار تشکر
حیدرآباد /27 مارچ ( راست ) درگاہ شریف پہاڑی شریف سید فریدالدین سہروردی قادری آستانے عالیہ بارگاہ شریف کے سجادہ نشین نے آج صبح سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے درگا شریف کیلئے ان کے فنڈ سے چار لاکھ روپئے کی منظوری پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر پیرزادہ سید قمرالدین پیرزادہ سید اشرف اور سید عبدالمنان موجود تھے ۔